Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی بی نے ملک کے سب سے بڑے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قائداعظم ٹرافی فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز بیک وقت 14 ستمبر کو شروع ہوں گے۔ ایونٹ کے 31 میچز 6 شہروں کے 9 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔
کوئٹہ 11 سال بعد قائداعظم ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرے گا۔ چار میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو سونپی گئی ہے۔ قائداعظم ٹرافی کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کا پہلا مرحلہ 14 ستمبر سے 8 اکتوبر جبکہ دوسرا مرحلہ 28 اکتوبر سے 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔
قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کا فائنل میچ 9 سے 13 دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ سیکنڈ الیون کا فائنل میچ 29 نومبر سے اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پانچ، پانچ میچز کی میزبانی کریں گے۔
ایونٹ کے چھ میچز ایبٹ آباد میں کھیلے جائیں گے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور، اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد اور کے آر ایل اسٹیڈیم راولپنڈی میں تین، تین میچز کھیلے جائیں گے۔ جناح اسٹیڈیم سیالکوٹ اور اسٹیٹ بینک گراؤنڈ کراچی میں 1، 1 میچ کھیلا جائے گا۔