Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

یوں لگتا ہے جیسے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کو ہی اپنی ترجیح بنا لیا ہے۔ پاکستان ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلے تقریباََ نو ماہ بیت گئے ہیں اور اب بھی کم از کم تین ماہ کا انتظار باقی ہے۔ پاکستان ٹیم نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے 14 جنوری تک ساؤتھ افریقہ کے خلاف کھیلا تھا جس میں قومی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔
اس کے بعد پاکستان ٹیم اب تک ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ہی کھیل رہی ہے۔ اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول تھی تاہم اس ٹیسٹ سیریز کو آگے بڑھا کر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان میں شیڈول کر لی گئی۔
پی سی بی کے مطابق پاکستان دسمبر میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گا اور پاکستان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں ڈیبیو سب سے آخر میں کرے گا۔