Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 6 ستمبر کو مظفرآباد میں کرکٹ فیسٹیول میچ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق میچ کے انعقاد کا مقصد خطے میں کھیل کو فروغ دینا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی فیسٹیول میچ پی سی بی چیئرمین الیون اور آزاد جموں و کشمیر پرائم منسٹر الیون کے درمیان کھیلا جائے گا۔
۔ایک ٹیم کی قیادت سرفراز احمد جبکہ دوسری ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے۔ سابق کپتان مصباح الحق بھی میچ میں ان ایکشن ہوں گے۔ فیسٹول میچ میں قومی اور مقامی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ امام الحق، بابر اعظم، شان مسعود، اسد شفیق اور عثمان شنواری بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
افتخار احمد، میر حمزہ، راحت علی، ظفر گوہر اور بلال آصف بھی میچ کھیلنے مظفرآباد جائیں گے۔ پی سی بی ملک کے کونے کونے میں کرکٹ کی سرگرمیوں کا فروغ چاہتا ہے۔ پی سی بی رواں سال قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کے 4 میچز کوئٹہ اور سیکنڈ الیون کا 1 میچ مظفرآباد میں کرا رہا ہے۔