Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سندھ کی قیادت بھی سونپی گئی ہے جبکہ اعظم خان کو ہیڈکوچ اور راشد خان کو مینجر بنایا گیا ہے۔
ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، نائب کپتان اسد شفیق، انور علی، فواد عالم، حسن محسن، کاشف بھٹی، خرم منظور، میر حمزہ، محمد حسن، محمد حسنین، عمر بن یوسف، رمیز عزیز، سعد علی، سعود شکیل، شہزر محمد، سہیل خان، تابش خان اور ولید احمد شامل ہیں۔
سیکنڈ الیون میں محمد سمیع (کپتان)، رمیز راجہ جونیئر (نائب کپتان)، عدیل ملک، احسن علی، عماد عالم، عاشق علی، عاشر قریشی، دانش عزیز، غلام مدثر، حسن خان، جاہد علی، محمد سلیمان، محمد وقاص، رومان رئیس، سعد خان اور سیف اللہ بنگش (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔ سندھ کی ٹیم قائداعظم ٹرافی میں اپنی مہم کا آغاز 14 ستمبر کو بلوچستان کے خلاف میچ سے کرے گی۔