Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ناردن کرکٹ ٹیم کی قیادت عماد وسیم کو سونپی گئی ہے جبکہ عمر امین کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ محمد وسیم کو فرسٹ الیون کا ہیڈکوچ اور شکیل احمد کو مینجر بنایا گیا ہے۔
ناردرن کی فرسٹ الیون ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں آفاق رحیم، علی سعد، علی سرفراز، آصف علی، حیدر علی، حماد اعظم، حارث رؤف، محمد نواز، موسیٰ خان، نعمان علی، روحیل نذیر، صدف حسین، سہیل تنویر، عمر وحید اور وقاص احمد شامل ہیں۔
سیکنڈ الیون ٹیم میں فیضان ریاض (کپتان)، علی عمران، حسن رضا، جمال انور، نوید ملک، رضا حسن، سلمان ارشاد، سرمد بھٹی، شاداب مجید، شہزاد اعظم، شعیب احمد منہاس، سید توثیق شاہ، عمیر خان، عمیر مسعود، اسامہ میر اور ذیشان ملک شامل ہیں۔ ناردرن کی ٹیم قائداعظم ٹرافی میں اپنی مہم کا آغاز 14 ستمبر کو خیبرپختونخواہ کے خلاف میچ سے کرے گی۔