Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو تین سال کے لیے قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مقرر کر دیا۔ وقار یونس کو تین سال کے لیے بولنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ کوچز کی تلاش کے لیے قائم کردہ 5 رکنی پینل نے متفقہ طور پر مصباح الحق کا نام پیش کیا۔ پینل میں انتخاب عالم، بازید خان، اسد علی خان، وسیم خان اور ذاکر خان شامل تھے۔
دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دی۔ مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہو گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے شروع ہو گی۔
اس موقع پر مصباح الحق نے کہا کہ قومی ٹیم کی کوچنگ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے، اس نئی ذمے داری کو نبھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ امید ہے قومی کرکٹ کو مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کا فائدہ ہو گا۔