Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

بہت جلد دنیائے کرکٹ پر چھا جانے والے انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوفرا آرچر اپنے بورڈ کے بھی چہیتے ہو گئے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اگلے ماہ اکتوبر میں نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کرے گا۔ نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں جوفرا آرچر کے معاوضے میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ 24 سالہ جوفرا آرچر کو اکتوبر میں ون ملین پاؤنڈ کا کنٹریکٹ ملنے کا امکان ہے۔
ٹیسٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں ماہانہ 6 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کمائیں گے جبکہ وائٹ بال کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز کو 2 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ کا کنٹریکٹ ملے گا۔ تینوں فارمیٹس میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کرکٹرز 1 ملین پاؤنڈ تک معاوضہ وصول کریں گے۔
ایشز سیریز کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد جوفرا آرچر انگلینڈ ٹیم میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہو جائیں گے۔