ویسٹ انڈیز ٹیم کے آل راؤنڈر ڈوین براوو کو کیریبین پریمیر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی قیادت سونپی گئی تھی لیکن وہ انجری کا شکار ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ڈوین براوو کی انجری کے سبب آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی کپتانی مل گئی ہے۔ کیرون پولارڈ ماضی میں کیریبین پریمیر لیگ میں سینٹ لوشیا اسٹارز اور بارباڈوس ٹرائڈینٹس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی قیادت ملنے کے بعد کیرون پولارڈ کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے اس ٹیم کا حصہ بننا چاہتے تھے اور اب بطورِ کپتان ٹیم میں شامل ہونا کسی اعزاز سے کم نہیں۔ آل راؤنڈر نے کہا کہ ہم پوری کوشش ہو گی کہ لیگ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں اور ایک مرتبہ پھر ٹرنباگو نائٹ رائڈرز ٹرافی اپنے نام کرے۔