Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویمن کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی بھارتی بیٹر میتھالی راج نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ میتھالی راج ساؤتھ افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں سلیکشن کے لیے دستیاب تھیں مگر انھوں نے اچانک مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔
میتھالی راج نے 89 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی جہاں انھوں نے 2,364 رنز بنائے تھے۔ میتھالی راج نے ون ڈے فارمیٹ میں بھی رنز کے انبار لگائے ہوئے ہیں۔ انھوں نے 203 ون ڈے میچوں میں 6,720 رنز بنا رکھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میتھالی راج نے ٹی ٹوئنٹی سے ریٹائرمنٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2021 ورلڈکپ پر توجہ دینا چاہتی ہیں اور اس کی تیاری کرنا چاہتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کو ورلڈکپ جتوانا ہمیشہ سے میرا خواب رہا ہے اور ہمیشہ کی طرح 2021 ورلڈکپ میں بھی یہی کوشش کروں گی کہ ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بناؤں۔