Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پی سی نے ڈومیسٹک سیزن 20-2019 کے لیے 6 کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب کا کپتان بابر اعظم کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ نائب کپتان احمد شہزاد ہوں گے۔ احمد بشیر، علی شان، بلال آصف، احسان عادل، فہیم اشرف اور کامران اکمل کو سینٹرل پنجاب کے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
محمد سعد نسیم شاہ، رضوان حسین، سعد نسیم، سلمان بٹ اور عمر اکمل بھی سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل ہیں۔ عثمان صلاح الدین، وقاص مقصود اور ظفر گوہر بھی سینٹرل پنجاب کی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
سینٹرل پنجاب کی سیکنڈ الیون ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ علی وقاص ٹیم کے کپتان ہوں گے جبکہ اعزاز چیمہ کو سینٹرل پنجاب کی سیکنڈ الیون کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔ سینٹرل پنجاب کی سیکنڈ الیون میں عبداللہ شفیق، احمد سیفی عبداللہ، علی زریاب، اسد رضا، عتیق الرحمن، ایاز تصور، بلاول اقبال، فرحان خان، عرفان نیازی، محمد اخلاق، محمد علی، رضا علی ڈار، سلیمان شفاقت اور زاہد منصور شامل ہیں۔