پی سی بی نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کیا ہے جس میں سینیئر کھلاڑیوں کے بجائے نوجوان کھلاڑیوں کو قیادت سونپی گئی ہے۔ سدرن پنجاب کی کپتانی شان مسعود کے سپرد کی گئی ہے۔ سدرن پنجاب کی فرسٹ الیون ٹیم میں سمیع اسلم (نائب کپتان)، عبدالرحمن مزمل، عدنان اکمل (وکٹ کیپر)، عامر یامین، بلاول بھٹی، عمران رفیق، محمد عرفان، محمد حفیظ، راحت علی، سیف بدر، صہیب مقصود، عمید آصف، عمر صدیق، زاہد محمود اور زین عباس شامل ہیں۔
سیکنڈ الیون میں کپتان نوید یاسین، نائب کپتان سلمان علی آغا، علی عثمان، انس مصطفیٰ، عطاء اللہ، مقبول احمد، محمد علی خان، محمد باسط، محمد عمران، محمد عرفان جونیئر، محمد محسن، محمد عمیر، مختار احمد، ذیشان اشرف، ضیاء الحق، اور ذوالفقار بابر (مینٹور) کو جگہ ملی ہے۔
سدرن پنجاب فرسٹ الیون کا مینجر شاہد بٹ اور ہیڈکوچ عبدالرحمن کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ سیکنڈ الیون کے مینجر اور ہیڈکوچ کی ذمے داری سجاد اکبر نبھائیں گے.سدرن پنجاب کی ٹیم قائداعظم ٹرافی میں اپنا پہلا میچ 14 ستمبر سے سینٹرل پنجاب کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔