Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سرفراز الیون اور اظہر الیون کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔ قذافی اسٹیڈیم میں جاری پری سیزن کیمپ میں سرفراز احمد الیون کے 355 رنز کے جواب میں اظہر الیون کی بیٹنگ لائن ناکام ہو گئی۔ اظہر الیون 208 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ اظہر علی 59 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔
سرفراز الیون کے یاسر شاہ نے تین شکار کیے۔ دوسری اننگز میں عابد علی کے ساتھ سرفراز احمد اوپننگ کرنے آئے۔ سرفراز احمد نے 28 اور عابد علی نے 25 رنز بنا کر اسکور 60 رنز تک پہنچایا تھا کہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
پری سیزن کنڈیشنگ کیمپ میں شریک کھلاڑی آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔ کیمپ 7 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد 11 ستمبر کو کھلاڑی اپنی ڈومیسٹک ٹیموں کو رپورٹ کریں گے۔