Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں انجری کا شکار ہونے والے رومان رئیس انجریز کے باعث کافی عرصے تک کرکٹ سے دور رہے لیکن وہ اب وہ قائداعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔
رومان رئیس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ پی ایس ایل میں انجری کے بعد مجھے کہا گیا کہ تمہاری کرکٹ اب ختم ہے مگر میں نے ہمت نہیں ہاری اور خوب محنت کر کے واپس ٹریک پر آیا۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اسپیشل ٹرینر کی مدد سے اپنی صلاحیتوں میں نکھار لانے کی بھرپور کوشش کر رہا ہوں۔ رومان رئیس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بہترین آل راؤنڈر بن کر دنیا کے سامنے آئیں گے جس کے لیے انھوں نے اپنی توجہ فٹنس پر مرکوز کی ہوئی ہے۔ رومان رئیس جنوری 2018 کے بعد سے قومی ٹیم سے باہر ہیں۔