Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں ڈومیسٹک کرکٹرز کے معاوضوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب امپائرز، ریفریز اور اسکوررز کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق ریفری، امپائر اور اسکورر کی میچ فیس میں 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ پی سی بی امپائرز کی میچ فیس 6600 سے بڑھا کر 7 ہزار روپے یومیہ کر دی گئی ہے۔
اسکوررز یومیہ 5 ہزار روپے کمائیں گے۔ ایلیٹ پینل کے میچ ریفری کو ایک دن کا معاوضہ 9 ہزار روپے ملے گا۔ ان تینوں کیٹگریز میں ڈھائی ہزار روپے ڈیلی الائونس الگ سے ہو گا۔
نچلے درجے کے میچ ریفری اور امپائروں کے معاوضے میں بارہ فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ میچ ریفری ہر دن 8 ہزار روپے لے گا جبکہ امپائر کو 7 ہزار روپے ملیں گے۔ امپائرز اور میچ ریفریز کے ڈیلی الاؤنس کی رقم دو، دو ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔