پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ عماد وسیم نے ایک ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ وہ انجری مسائل کی بناء پر صرف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر ہی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ عماد وسیم فرسٹ کلاس کرکٹ تو کھیلتے ہیں مگر اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کی۔ عماد وسیم نے محمد عامر کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے فیصلے کا بھی دفاع کیا۔ انھوں نے کہا کہ محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے اچھا فیصلہ کیا، اب وہ وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان کی زیادہ عرصہ خدمت کر سکتے ہیں۔