Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

گزشتہ روز پاکستانی بیٹسمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لوگوں کے سوالوں کے جواب دیے۔ سابق وکٹ کیپر عتیق الزمان نے بھی احمد شہزاد سے سوال پوچھا کہ آپ کا پسندیدہ کوچ کون سا ہے؟ تو انھوں نے جواب دیا کہ میں نے آنجہانی باب وولمر کے بارے میں بہت اچھی باتیں سنی ہیں لیکن بدقسمتی سے میں ان کے ساتھ کام نہیں کر سکا جس کا مجھے افسوس ہے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ میں نے مختلف کوچز سے بہت کچھ سیکھا اور میں نے ہر ایک کے ساتھ کام کا لطف اٹھایا۔ انھوں نے وقار یونس، معین خان، مکی آرتھر، ڈیو واٹمور، عاقب جاوید اور وسیم اکرم کا نام لے کر سب کا شکریہ ادا کیا۔
ایک ٹویٹر صارف نے سوال کیا کہ آپ ابھی کون سی کتاب پڑھ رہے ہیں تو احمد شہزاد نے بتایا کہ آج کل وہ "دی چیمپئز مائنڈ" پڑھ رہے ہیں جو کہ جِم افریمو نے لکھی ہے۔