Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر عماد بٹ نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کے معاہدے کو ٹھوکر مار دی ہے۔ عماد بٹ کو کیریبین پریمیر لیگ میں جمیکا تلاواز کی نمائندگی کرنا تھی لیکن انھوں نے غیرملکی لیگ پر ڈومیسٹک کرکٹ کو ترجیح دیتے ہوئے سی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عماد بٹ ڈومیسٹک کرکٹ میں بلوچستان کی ٹیم کا حصہ ہیں جس کی قیادت حارث سہیل کریں گے۔
جمیکا تلاواز نے عماد بٹ کی جگہ فاسٹ بولر جیروم ٹیلر کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ جیروم ٹیلر ماضی میں بھی جمیکا تلاوز کی نمائندگی کر چکے ہیں جبکہ وہ سینٹ لوشیا زوکس کی ٹیم کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ فاسٹ بولر 46 ٹیسٹ، 90 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انھوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 291 شکار کیے۔