Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے بعد نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں ویرات کوہلی اپنی پہلی پوزیشن سے محروم ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں میں صرف ایک ریٹنگ پوائنٹ کا فرق ہے۔ اسٹیو اسمتھ کے ریٹنگ پوائنٹ 904 اور ویرات کوہلی کے ریٹنگ پوائنٹ 903 ہیں۔
کین ولیمسن تیسرے، چتیشو پجارا چوتھے اور ہینری نکولز پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی کھلاڑی موجود نہیں ہے۔ بولرز کی رینکنگ میں جسپریت بمراہ اور جیسن ہولڈر کی ترقی ہوئی ہے۔ پیٹ کمنز پہلے، کگیسو رباڈا دوسرے، جسپریت بمراہ تیسرے، جیسن ہولڈر چوتھے اور جیمز اینڈرسن پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ محمد عباس ایک درجے تنزلی کے بعد دسویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔