Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

مزانسی سپر لیگ (ایم ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن کا ڈرافٹ گزشتہ روز ہوا جس میں تمام چھ ٹیموں نے اپنے اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی ہے۔ مزانسی سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے کیپ ٹاؤن بلٹز نے جارح مزاج پاکستانی بیٹسمین آصف علی اور آل راؤنڈر محمد نواز کو اپنے اسکواڈ میں برقرار رکھا ہے۔ دونوں کھلاڑی پچھلے ایڈیشن میں بھی کیپ ٹاؤن بلٹز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔
گزشتہ سیزن میں آصف علی نے 9 میچوں میں 150 رنز اسکور کیے تھے جس میں ان کی ایک نصف سنچری شامل تھی۔ محمد نواز 7 میچوں میں صرف 96 رنز بنا سکے تھے اور وہ بھی ایک نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ بولنگ میں انھوں نے چھ وکٹیں حاصل کی تھیں۔ فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی مزانسی سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کیپ ٹاؤن بلٹز کی نمائندگی کریں گے۔
#Pakistan#Cape Town Blitz