Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ کی آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ نوک جھوک کوئی نئی بات نہیں ہے۔ وہ رکی پونٹنگ اور اینڈریو سائمنڈز جیسے کھلاڑیوں سے لڑ چکے ہیں اور اب انھوں نے آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ سے بھی لڑنا شروع کر دیا۔ 2001 میں کولکتہ کے میدان پر ہربھجن سنگھ نے آسٹریلیا کے خلاف ہیٹ ٹرک کی اور ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی بنے۔
اس ہیٹ ٹرک میں ایڈم گلکرسٹ کی وکٹ بھی شامل تھی۔ ایک شخص نے ٹویٹر پر بربھجن سنگھ کی ہیٹ ٹرک کی ویڈیو پوسٹ کی تو ایڈم گلکرسٹ نے "نو ڈی آر ایس" لکھ کر ہربھجن سنگھ کو طیش دلا دیا۔
جواب میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ کیا آپ پہلی گیند پر آؤٹ نہ ہوتے تو لمبا کھیل لیتے؟ اس بات پر رونا چھوڑ دو، میرا خیال تھا کہ پلئینگ کیریئر کے بعد آپ عقل کی بات کریں گے مگر اب اندازہ ہوا کہ کچھ چیزیں کبھی تبدیل نہیں ہو سکتیں۔ ہربھجن سنگھ نے بعد میں ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا۔