Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے لیے مصباح الحق کو ہیڈکوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کیا ہے۔ پی سی بی نے بیٹنگ کوچ کے لیے بھی درخواستیں طلب کی تھیں جس میں محمد وسیم اور فیصل اقبال نے درخواستیں جمع کرائی تھیں تاہم بیٹنگ کوچ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
مصباح الحق کی تقرری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ بیٹنگ کوچ کا فیصلہ مصباح الحق خود کریں گے، اگر مصباح الحق کو بیٹنگ کوچ چاہیے ہوا تو فراہم کیا جائے گا اگر نہیں تو پھر یہ فیصلہ بھی وہ خود کریں گے۔
وسیم خان نے کہا کہ تمام سپورٹ اسٹاف مصباح الحق کی مرضی سے بنایا جائے گا، ہم نے مصباح الحق کو پوری اتھارٹی دی ہے کہ وہ فیصلے کریں اور پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائیں۔ واضح رہے کہ مصباح ہیڈکوچ کے ساتھ چیف سلیکٹر کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔