ویمن کرکٹ ٹیم کی سینیئر پلیئر جویریہ خان نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں ویمن کرکٹرز کی تربیت کے لیے انہیں پاکستان سپر لیگ کی ٹیموں کے ساتھ ٹریننگ کا موقع دیا جائے۔ جویریہ خان نے کہا کہ پی سی بی اگر خواتین کرکٹرز کو پی ایس ایل ٹیموں کے ساتھ منسلک کرتا ہے تو اس سے پلیئرز کو سیکھنے کا بہت موقع ملے گا کیونکہ ہر ٹیم میں ٹاپ پلیئرز شامل ہیں اور ان کے ساتھ ٹریننگ کر کے بہت کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ویمن کرکٹرز کو اب بہت زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے جبکہ پول بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایک سوال پر جویریہ خان نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کو ویمن ورلڈکپ جتوانے میں کردار ادا کریں۔