Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

سابق کپتان مصباح الحق پاکستان کے 27ویں کوچ ہیں جو بطور ہیڈکوچ کوچنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ مصباح الحق کو پہلی بار کوچ مقرر کیا گیا ہے لیکن وہ 13ویں پاکستانی کوچ ہیں۔
ان سے قبل جو پاکستانی کرکٹر قومی ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں ان میں انتخاب عالم، اقبال قاسم، مدثر نذر، خالد عباداللہ، مشتاق محمد، نسیم الغنی، ہارون رشید، جاوید میانداد، وسیم راجہ، وقار یونس، محسن خان اور معین خان شامل ہیں۔
غیر ملکی کوچز کی بات کی جائے تو ان کی تعداد پانچ ہے جن میں رچرڈ پائبس، جیف لاسن، ڈیو واٹمور، باب وولمر اور مکی آرتھر شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سب سے زیادہ کوچنگ کی ذمہ داری سابق ٹیسٹ کرکٹر انتخاب عالم کو ملی۔ انتخاب عالم پانچ بار مختلف ادوار میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔