Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ایشز سیریز کا چوتھا میچ گزشتہ روز اولڈ ٹریفورڈ میں شروع ہوا۔ سیریز میں اب تک آسٹریلوی ٹیم کی اوپنرز مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمینوں نے سات اننگز میں ایک مرتبہ بھی 50 رنز کی شراکت قائم نہیں کی۔ پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اوپننگ بیٹسمینوں نے صرف 2 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور دوسری اننگز 13 رنز ہی بنائے۔
دوسرے میچ میں اوپننگ بیٹسمینوں کے درمیان 11 اور 13 رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ اسی طرح تیسرے میچ میں 12 اور 10 رنز کی شراکت قائم ہوئی جبکہ چوتھے ٹیسٹ کی پہلی اننگز کی ابتداء میں ہی آسٹریلوی ٹیم کی پہلی وکٹ گر گئی۔ ڈیوڈ وارنر ایک رن کے مجموعی اسکور پر اسٹورٹ براڈ کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہو گئے۔
سات اننگز میں آسٹریلوی اوپنرز کی سب سے بڑی شراکت 13 رنز کی رہی ہے۔ مہمان ٹیم نے اب تک سیریز میں تین اوپنرز آزمائے ہیں۔ کیمرون بین کرافٹ نے چار اننگز میں صرف 44 رنز بنائے۔ مارکس ہیرس نے تین اننگز میں صرف 40 رنز بنائے اور ڈیوڈ وارنر نے سات اننگز میں 79 رنز ہی اسکور کیے ہیں۔