Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مصباح الحق کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میں نے تمام طرز کی کرکٹ مصباح الحق کے ساتھ کھیلی ہے، یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ وہ کتنے اچھے کپتان تھے۔ انھوں نے کہا کہ مصباح الحق نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے پاکستان کو نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بنایا تھا۔
یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ دورہ ویسٹ انڈیز پر میں نے مصباح الحق کو چائے دی تو انہوں نے کہا کہ مجھے چائے نہیں چاہیے بلکہ مجھے آؤٹ کر کے دو۔ عثمان شنواری کا نئے ہیڈکوچ کے بارے میں کہنا ہے کہ مصباح بھائی کی فٹنس سے ہمیں حوصلہ ملتا تھا اور ہمیں شرم آتی تھی کہ ہمارا کمانڈر بھاگ رہا ہے تو ہم بھی بھاگیں۔
اوپنر فخر زمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح بھائی بہت پرسکون طبیعت کے مالک ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کو اچھے طریقے سے سمجھاتے ہیں جبکہ مصباح الحق کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ جدید کرکٹ کو سمجھتے ہیں۔
وہاب ریاض نے بتایا کہ مصباح الحق مڈ آف پر میرے متوازی کھڑے ہوتے تھے اور وہ مجھ سے زیادہ بیسٹمین کو سمجھ لیتے تھے۔ وہاب ریاض نے 2015 کے ورلڈکپ میں شاندار پرفارمنس کا کریڈٹ بھی مصباح الحق کو دیا۔ شان مسعود نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس خان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ایسا تھا جیسے بچپن کا خواب سچ ہو گیا ہو۔