Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مصباح الحق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈکوچ اور چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ بحیثیت کھلاڑی اور کپتان ان کا کیریئر ٹیسٹ کرکٹ میں تو شاندار رہا لیکن ون ڈے میں ریکارڈ اتنا خاص نہیں رہا۔ سابق کپتان کے کرکٹ کیریئر پر نظر ڈالیں تو 75 ٹیسٹ میچوں میں انھوں نے 46 کی اوسط سے 5,222 رنز اسکور کیے جس میں دس سنچریاں بھی شامل تھیں۔
مصباح الحق نے 162 ون ڈے میچوں میں 43.40 کی اوسط سے 5,122 رنز بنائے اور کوئی سنچری نہیں بنا سکے۔ انھوں نے 39 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 788 رنز اسکور کیے۔ کپتانی کی بات کی جائے تو مصباح الحق نے 56 میں سے 26 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کو کامیابی دلائی، 19 میں شکست ہوئی اور 11 ڈرا ہوئے۔
ان کے دور میں قومی ٹیم تھوڑے عرصے کے لیے ٹیسٹ کی نمبرون ٹیم بھی بنی۔ مصباح الحق کا ون ڈے ریکارڈ اچھا نہیں رہا۔ 87 ون ڈے میچز میں کپتانی کرنے والے مصباح الحق کو صرف 45 فتوحات ملیں اور 39 میچوں میں شکست ہوئی۔
آٹھ ٹی ٹوئنٹی میچوں میں کپتانی کرنے والے مصباح الحق کو چھ کامیابیاں ملیں۔ 2015 ورلڈکپ میں کپتانی کرتے ہوئے مصباح الحق پاکستان کو کوارٹرفائنل تک لے کر گئے تھے۔