Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کی تقرری سے پہلے یہ قیاس آرائی کی جا رہی تھی کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ہیڈکوچ کو پاکستان سپر لیگ میں کسی بھی فرنچائزز کے ساتھ کام نہیں کرنے دے گا لیکن ہیڈکوچ کی تقرری کے اعلان کے بعد اس بات کا بھی واضح جواب مل گیا۔
تجربہ حاصل کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اس پی ایس ایل میں مصباح الحق کو اپنی مرضی کی ٹیم کے ساتھ کوچنگ کی اجازت دے گا۔ اس حوالے سے تصدیق چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کی۔
وسیم خان نے کہا کہ مصباح الحق کو پی ایس ایل میں کام کرنے کی اجازت دیں گے کیونکہ پی ایس ایل میں ورلڈ کلاس پلیئرز کھیلتے ہیں وہاں کام کرنے سے مصباح کو مزید تجربہ آئے گا۔ انھوں نے کہا کہ مصباح الحق کے ساتھ بات چیت کے بعد بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔