Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کے اوپننگ بیسٹمین احمد شہزاد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے بےچین ہیں۔ احمد شہزاد وقتاً فوقتاً سوشل میڈیا پر جم ٹریننگ اور پریکٹس سیشن کی ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انھوں نے قومی ٹیم میں واپسی کے لیے زبردست تیاری کر رکھی ہے۔
اداکار فہد مصطفیٰ نے ٹویٹر پر احمد شہزاد سے سوال کیا کہ آپ پاکستان ٹیم سے دوبارہ اوپننگ کب کریں گے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب پاکستان ٹیم کو میری ضرورت ہو گی۔ احمد شہزاد نے کہا کہ میں اپنے کھیل میں نکھار لانے کے لیے روز محنت کر رہا ہوں۔
اوپننگ بیٹسمین نے اپنے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ واضح رہے کہ احمد شہزاد قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے نائب کپتانی بھی کریں گے۔ احمد شہزاد نے جون 2018 میں آخری مرتبہ پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔