Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو پہلی بار ورلڈکپ کا تاج پہنانے والے کپتان اوئن مورگن کو ایک معروف میگزین کی جانب سے اسپورٹس مین آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اوئن مورگن نے اس ایوارڈ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس ایونٹ کو بہت انجوائے کیا۔ فیشن، فلم، میوزک، آرٹس اور کھیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے کامیاب اور ذہین لوگوں میں بیٹھ کر مجھے بہت اچھا لگا۔
اوئن مورگن نے تقریب میں موجود اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر لی گئی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپلوڈ کی اور ساتھ ہی دونوں کے ڈریس ڈیزائنر کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اوئن مورگن نے تقریب میں انٹرویو دیتے ہوئے ورلڈکپ میں جیت کے لمحات کو یادگار قرار دیا۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے ٹویٹر ہینڈل نے بھی اوئن مورگن کو اسپورٹس مین آف دی ائیر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد دی۔