Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) میں ڈیبیو کر لیا۔ محمد حسنین سی پی ایل میں ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ٹرنباگو نائٹ رائڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے۔
ہدف کا دفاع کرتے ہوئے ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کے بولرز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔ جمی نیشم نے 2.4 اوورز میں 18 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حسنین بھی تین شکار کرنے میں کامیاب ہوئے۔
انھوں نے چار اوورز میں 36 رنز بھی دیے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 141 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور ٹرنباگو نائٹ رائڈرز نے 11 رنز سے میچ میں فتح اپنے نام کی۔