Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے اور فیصل اقبال کو کسی ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔ پی سی بی کی جانب سے چیف سلیکٹر، ہیڈکوچ اور بولنگ کوچ کا اعلان بھی ہو چکا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ شاید قومی ٹیم کے لیے بیٹنگ کوچ کی ضرورت نہ پڑے لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ چیف سلیکٹر و ہیڈکوچ مصباح الحق کریں گے۔
فیصل اقبال نے پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ بننے کے لیے درخواست دی تھی جس پر پی سی بی کی جانب سے انھیں کوئی حتمی جواب نہیں دیا گیا۔ فیصل اقبال کا صبر جواب دینے لگا ہے اور انھوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ مجھے لگا تھا کہ نئے پاکستان میں میرٹ کو ترجیح دی جائے گی لیکن کچھ نہیں بدلا۔ انھوں نے کہا کہ مجھے جتنا مرضی دیوار کے ساتھ لگایا جائے لیکن اللہ نے میرے لیے بہترین مستقبل لکھا ہے۔