Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان مصباح الحق کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مقرر کر دیا ہے جس کے بعد کرکٹ حلقوں کے کئی لوگوں کی جانب سے انھیں دوہری ذمہ داری دینے پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ کمنٹیٹر ہارشا بھوگلے نے کہا کہ میں اس چیز کا قائل نہیں ہوں کہ ایک ہی شخص کو کوچ اور چیف سلیکٹر بنا دیا جائے۔
انھوں نے کہا کہ کوچ کے پاس کھلاڑی مسئلہ لے کر جاتے ہیں اور اگر کوچ ہی چیف سلیکٹر ہو گا تو کھلاڑی میں خوف ہو گا کہ اس کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا جائے گا اور شاید وہ کوچ کے ساتھ ایماندار نہ ہوں۔
سابق آسٹریلوی اسپنر بریڈ ہوگ نے کہا کہ پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈکوچ بنا کر بڑا رسک لیا ہے کیونکہ ان کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ مصباح عظیم کپتان تھے لیکن میرے خیال میں انھیں پہلے فرسٹ کلاس ٹیم کی کوچنگ کرنا چاہیے تھی۔