Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Caribbean Premier League 2019

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر جمی نیشم کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے کے لیے ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں۔ سی پی ایل میں جمی نیشم ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ جمی نیشم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ میں نے ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کے ٹریننگ کیمپ سے ایک بات سیکھی ہے کہ کیرون پولارڈ بہترین ہٹر ہیں۔
آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے بھی جمی نیشم کی بات کی لاج رکھی اور سی پی ایل کے افتتاحی میچ میں سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف 32 گیندوں پر 47 رنز بنا ڈالے جس میں چار چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔
جمی نیشم نے بھی زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 33 رنز اسکور کیے اور بولنگ میں تین شکار کیے۔ ٹرنباگو نائٹ رائڈرز کو افتتاحی میچ میں 11 رنز سے کامیابی ملی۔ جمی نیشم میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔