Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

دوسرے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ کو ہونے والی انجری کی وجہ سے ان کی جگہ دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے مارنس لبوشین کا انتخاب کیا گیا۔ مارنس لبوشین نے ٹیم مینجمنٹ کو مایوس نہیں کیا اور 59 رنز بنا کر ٹیسٹ میچ ڈرا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسٹیو اسمتھ اس انجری کی وجہ سے تیسرا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے اور مارنس لبوشین پلئینگ الیون کا حصہ بنے۔
انھوں نے پہلی اننگز میں 74 اور دوسری اننگز میں 80 رنز اسکور کیے۔ چوتھے ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ کی واپسی ہوئی اور عثمان خواجہ کو ڈراپ کر کے مارنس لبوشین کو اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا۔ نوجوان بیٹسمین نے ایشز سیریز میں مسلسل چوتھی نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 67 رنز بنائے۔
وہ چوتھے ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایشز سیریز میں ڈیبیو کے بعد مسلسل چار مرتبہ پچاس یا اس سے زائد رنز اسکور کیے ہوں۔ ان سے قبل ہربی کولنز (21-1920)، ہربرٹ اسٹکلف (25-1924) اور مائیک ہسی (2006) یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔