Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے لیجنڈری سابق کھلاڑی جاوید میانداد نے مصباح الحق کو ہیڈکوچ بنانے کی مخالفت کر دی۔ کراچی میں ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ مصباح الحق کو پہلے کبھی کوچنگ کا تجربہ نہیں ہے، انھیں پہلے جونیئر سطح پر کوچنگ کرانی چاہیے اس کے بعد بڑی ذمہ داری دی جانی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی سے ایسے ہی فیصلے کی امید کی جا سکتی ہے۔ جاوید میانداد نے حکومت سے بورڈ کے مالی معاملات کا نوٹس لے کر حکومت سے آڈٹ کرانے کا مطالبہ کیا۔
عاقب جاوید نے بھی مصباح الحق کو ہیڈکوچ بنانے اور انھیں پی ایس ایل میں کوچنگ کی اجازت دینے کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دے دیا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ مصباح الحق نے پی ایس ایل میں بھی کوچنگ کی تو دیگر ٹیمیں اعتراض کر سکتی ہیں۔