Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ پاکستان کے خلاف اپنی پٹائی بھول گئے۔ ٹویٹر پر پاکستانی اسپنرز کو طعنہ مارا تو انھیں یہ طنز بھاری پڑ گیا۔ بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر ورندر سہواگ نے ٹویٹر پر اشتہار پوسٹ کیا جس میں اسپنر کا تذکرہ تھا۔
ہربھجن سنگھ نے سہواگ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ویرو! آپ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ اوسط 91 رنز تھی لیکن ہر اسپنر پاکستانی نہیں ہوتا۔ ہربھجن سنگھ کو سہواگ کی اوسط تو یاد رہی مگر وہ پاکستان کے خلاف اپنی بدترین پرفارمنس بھول گئے۔
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں ہربھجن سنگھ کی بولنگ اوسط 52 کی رہی۔ وہ 9 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کے خلاف صرف 25 وکٹیں لے سکے۔ ون ڈے کرکٹ میں ہربھجن سنگھ پاکستان کے خلاف بری طرح ناکام ہوئے۔ انھوں نے پاکستان کے خلاف 17 ون ڈے میچز میں 57 کی بھاری اوسط سے صرف 14 وکٹیں لیں۔