Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

افغانستان کے راشد خان ٹیسٹ کرکٹ میں قیادت کرنے والے سب سے کم عمر کپتان بن گئے۔ راشد خان نے بنگلہ دیش کے خلاف جاری واحد ٹیسٹ میچ میں ٹیم کی قیادت سنبھال کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ راشد خان نے 20 سال 350 دن کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کیا۔
ان سے پہلے زمبابوے کے ٹٹنڈا ٹائبو کو یہ اعزاز حاصل تھا جنہوں نے 20 سال 358 دن کی عمر میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیے تھے۔ بھارت کے منصور علی خان پٹودی آج بھی تیسرے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان ہیں۔
پاکستان کے وقار یونس بھی کم عمر کپتانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انہوں نے 22 سال 15 دن کی عمر میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کی۔ جاوید میانداد نے 22 سال 260 دن کی عمر میں کپتانی کر کے اس فہرست میں اپنا نام درج کرایا تھا۔