Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افغانستان کے رحمت شاہ اپنے ملک کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ اعزاز بنگلہ دیش کے خلاف جاری واحد ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں حاصل کیا۔ رحمت شاہ 102 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔ اپنے ملک کی جانب سے پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے والوں پر نظر ڈالیں تو پاکستان کی جانب سے یہ اعزاز نذر محمد نے حاصل کیا۔
انہوں نے 1952 میں بھارت کے خلاف لکھنؤ میں 124 رنز کی اننگز کھیل کر پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے چارلس بنرمین اور انگلینڈ کی جانب سے ولیم گلبرٹ گریس کو یہ اعزاز حاصل ہے۔
بنگلہ دیش کے امین السلام، بھارت کے لالا امرناتھ، نیوزی لینڈ کے اسٹیو ڈمپسٹر اور ساؤتھ افریقہ کے جمی سینکلیئر کو اپنے ملک کی طرف سے پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
زمبابوے کے ڈیو ہوگٹن، سری لنکا کے سدھات وٹامنی اور آئرلینڈ کے کیون اوبرائن بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔