Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

تیج السلام ٹیسٹ کرکٹ میں بنگلہ دیش کے لیے اہم بولر بنتے جا رہے ہیں اور ان کی پرفارمنس گزرتے وقت کے ساتھ بہتر ہو رہی ہے۔ تیج السلام نے افغانستان کے خلاف جاری واحد ٹیسٹ میچ میں نیا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
وہ بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے والے صرف تیسرے بولر بن گئے ہیں۔ افغانستان کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں تیج السلام نے اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور دونوں اوپنرز کو پویلین بھیج دیا۔
انہوں نے پہلی اننگز میں 116 رنز کے عوض چار وکٹیں لیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شکیب الحسن کو حاصل ہے جنہوں نے اب تک 207 وکٹیں اپنے نام کی ہوئی ہیں۔
تیج السلام بنگلہ دیش کے دوسرے کامیاب ٹیسٹ بولر بن چکے ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 103 ہے۔ 2000 سے 2008 تک بنگلہ دیش کے لیے 33 ٹیسٹ میچز کھیلنے والے محمد رفیق ٹیسٹ کرکٹ میں سو وکٹیں حاصل کیں۔