Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ورلڈکپ 2019 میں سرفراز احمد کو اپنی غیرمعیاری فٹنس کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان کی کارکردگی میں تسلسل نہ ہونے کی وجہ بھی فٹنس کو قرار دیا گیا تھا۔ پری سیزن کیمپ جو لاہور میں شدید گرم اور حبس والے موسم میں جاری رہا اس میں کپتان سرفراز احمد خوب محنت کرتے نظر آ رہے ہیں۔
سرفراز احمد نے پری سیزن کیمپ میں اپنے وزن کو حیران کن طور پر کم کرتے ہوئے فٹنس کو بہتر بنایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 7 سے 9 کلو تک وزن کم کیا ہے۔ چیف سلیکٹر وہیڈکوچ مصباح الحق پری سیزن کیمپ کے کمانڈر کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور سرفراز احمد کی فٹنس سے کافی متاثر بھی ہیں۔
مصباح الحق سے پریس کانفرنس میں جب سرفراز احمد کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے سرفراز احمد کی فٹنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ سرفراز احمد پری سیزن کیمپ میں اپنی فٹنس پر بہت کام کر رہے ہیں۔