Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کے تین میچز کراچی، لاہور اور ایبٹ آباد میں 14 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ ان میچز میں پی سی بی تمام سرکردہ کرکٹرز کو کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ڈومیسٹک سیزن جو نئے اسٹرکچر کے تحت شروع ہونے جا رہا ہے اس کی طرف توجہ بڑھے۔
پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی میں تمام کرکٹرز کی شرکت یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے کیمپ پہلے راؤنڈ کے بعد لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ پہلا راؤنڈ 17 ستمبر تک جاری رہے گا۔
کھلاڑیوں کو 18 ستمبر کو کیمپ میں طلب کرنے کا امکان ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔