Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن کے لیے نئی پلئینگ کنڈیشنز متعارف کرا دی ہیں۔ ڈومیسٹک سیزن کے فرسٹ کلاس میچز میں پہلی مرتبہ "نو ٹاس" کا قانون نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس نئے قانون میں میزبان ٹیم کے کپتان کو اختیار ہو گا کہ وہ کنڈیشنر کا جائزہ لے کر ٹاس کے بغیر پہلے بولنگ کر انتخاب کر سکتا ہے لیکن اگر انہیں پہلے بیٹنگ کرنی ہے تو ٹاس اس کا فیصلہ ٹاس کے ذریعے ہو گا۔
اس کے علاوہ سلو اوورریٹ پر جرمانے کے قوانین مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ مقرر وقت کے علاوہ ہونے والے اوورز کو دیکھتے ہوئے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قائد اعظم ٹرافی، ون ڈے کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹس میں جرمانے کی رقم مختلف رکھی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے قائداعظم ٹرافی کے فائنل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے ایک اضافی روز دیا گیا ہے۔