Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

اسٹیو اسمتھ دوسرے میچ میں گردن پر گیند لگنے کی وجہ سے انجرڈ ہو گئے تھے اور تیسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کیلئے دستیاب نہیں تھے تاہم انہوں نے چوتھے میچ میں ڈبل سنچری اسکور کر کے شاندار واپسی کی۔ یہ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی تیسری ڈبل سنچری تھی۔
اسٹیو اسمتھ انگلینڈ کیخلاف زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے دوسرے آسٹریلوی بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کیخلاف 11ویں سنچری اسکور کر کے اسٹیو وا اور گیری سوبرز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ٹاپ آرڈر بیٹسمین کی یہ ٹیسٹ کرکٹ میں 26ویں سنچری تھی۔
ڈون بریڈمین کے بعد اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیزترین 26 سنچریاں اسکور کرنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ 121 اننگز میں انجام دیا۔ ان سے قبل یہ اعزاز سچن ٹنڈولکر کو حاصل تھا جنہوں نے 136 اننگز کھیل کر 26ویں سنچری اسکور کی تھی۔
اسٹیو اسمتھ اپنی زبردست اننگز کے ساتھ ٹیسٹ کرکٹ میں رنز کی تعداد میں ویرات کوہلی سے بھی آگے نکل گئے۔ ویرات کوہلی نے 135 اننگز 6,749 رنز بنائے ہوئے ہیں جبکہ اسٹیو اسمتھ نے 121 اننگز میں اب تک 6,788 رنز اسکور کر لیے ہیں۔