اسٹار کرکٹرز نے پی سی بی کے نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کی حمایت کر دی ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کی ڈومیسٹک سیزن میں شمولیت ایک دلچسپ امر ہو گا۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کا نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے حوالے سے کہنا ہے کہ 6 ٹیموں پر مشتمل ڈومیسٹک سیزن ڈومیسٹک سطح پر کرکٹ کے معیار کو بہتر بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اپنے کنٹریکٹ قائم رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔
اظہر علی نے کہا کہ ڈومیسٹک میں ٹیمیں کم ہونے کی وجہ سے سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے اور کرکٹ میں مزید بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ راشد لطیف، بازید خان اور رمیز راجہ نے بھی نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کی حمایت کی ہے۔