Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کیریبین پریمیر لیگ کا دوسرا میچ گیانا ایمازون واریئرز اور سینٹ لوشیا زوکس کے درمیان کھیلا گیا۔ شعیب ملک اور شاداب خان گیانا ایمازون واریئرز کے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور دونوں کھلاڑی سینٹ لوشیا زوکس کے خلاف ایکشن میں نظر آئے۔ گیانا ایمازون واریئرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز اسکور کیے۔
کیمو پال 38 جبکہ شعیب ملک اور کرس گیرن 28، 28 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ اوبڈ میکائے نے چار کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔ ہدف کے تعاقب میں سینٹ لوشیا زوکس کی ٹیم شاداب خان کے سامنے بےبس نظر آئی۔ پاکستانی لیگ اسپنر نے چار اوورز میں 16 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
انہوں نے ڈیرن سیمی، آندرے فیلچر اور کرس بارنوال کا شکار کیا۔ کرس گرین دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ گیانا ایمازون واریئرز کو پہلے میچ میں 13 رنز سے کامیابی ملی اور شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر کرس گرین کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔