Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو اپنی ٹیموں میں غیرملکی کھلاڑی شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ تمام چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز نے 32 کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ دیا ہے۔
اگر کرکٹ ایسوسی اپنے اسکواڈ میں غیرملکی کھلاڑی کو شامل کرنا چاہتی ہے تو اس کے لیے انھیں پی سی بی سے اجازت لینا پڑے گی جبکہ کھلاڑی کو متعلقہ بورڈ سے "نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی)" بھی جمع کرانا پڑے گا۔
غیرملکی کھلاڑی کو اپنے بورڈ کی جانب سے این او سی مل جائے گا تو وہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا اہل ہو گا۔ اس کے علاوہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کئی تبدیلیاں کی ہیں جس میں "نو ٹاس" کا قانون بھی شامل ہے۔