Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے مصباح الحق کو چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ کی دوہری ذمہ داری ملنے پر کئی لوگوں نے پی سی بی کے فیصلے کی حمایت کی جبکہ چند لوگوں کی جانب سے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے۔
سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اچھے انسان ہیں لیکن ہیڈکوچ کی تقرری کے طریقہ کار کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس کو بھی قومی ٹیم کا ہیڈکوچ بنانا ہو تو اس کا تجربہ لازمی دیکھنا چاہیے اور سلیکشن کا معیار بڑھنا ہو گا۔
عاقب جاوید نے بولنگ کوچ وقار یونس سے متعلق پیشگوئی کی کہ وہ اس دفعہ کامیاب رہیں گے، وہ ہیڈکوچ کے بجائے بولنگ کوچ کی ذمہ داری بہتر انداز میں نبھا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقار یونس کا موڈ بہت جلدی تبدیل ہوتا ہے جس سے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ میں نے درخواست اس لیے نہیں جمع کرائی کیونکہ مجھے پتا تھا کیا ہونے جا رہا ہے۔