Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین ٹم پین نے انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 58 رنز بنائے۔ اس نصف سنچری کے ساتھ ٹم پین نے ایک اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ وہ تیسرے وکٹ کیپر کپتان ہیں جنہوں نے ایشز سیریز میں نصف سنچری اسکور کی ہو۔
ٹم پین سے قبل جیک بلیک ہیم نے 1894 میں 74 اور ایلک سٹیورٹ نے 1998 میں *63 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ گزشتہ سال ہونے والے بال ٹیمپرنگ اسکینڈ کے بعد سے وہ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہیں۔
انہیں ون ڈے ٹیم کی کپتانی بھی سونپی گئی تھی لیکن بعد میں یہ ذمہ داری ایرون فنچ کے حوالے کر دی گئی تھی۔ ٹم پین 24 ٹیسٹ میچوں میں 1,061 رنز اسکور کر چکے ہیں جبکہ وہ پانچ نصف سنچریاں بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔