Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں واپس آنے والے آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ نے انگلینڈ کے بولرز کو ناکوں چنے چبوا دیے۔ اسٹیو اسمتھ نے پہلی اننگز میں شاندار 211 رنز اسکور کیے جس کی بدولت آسٹریلوی ٹیم 497 رنز میں بنانے میں کامیاب ہوئی۔ اسٹیو اسمتھ کے علاوہ مارنس لبوشین، ٹم پین اور مچل اسٹارک نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کو کھیلتا دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹر کے بارے میں یہ کہتے ہوئے نفرت ہو رہی ہے لیکن آپ کو تعریف کرنا پڑتی ہے جس کے پاس اتنی مہارت، نظم وضبط، ڈسپلن، ہاتھوں اور آنکھوں کی مضحکہ خیز ہم آہنگی ہو۔
مائیکل وان کے علاوہ سچن ٹنڈولکر نے بھی اسٹیو اسمتھ کی بیٹنگ کو خوب سراہا۔ سچن ٹنڈولکر نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کی تکنیک پچیدہ ہے لیکن منظم ذہنیت انہیں دوسرے کھلاڑیوں سے الگ کرتی ہے۔ انہوں نے اسٹیو اسمتھ کے کم بیک کو شاندار قرار دیا۔