کرکٹ کا جنون اور جذبہ مالی مشکلات کے باوجود شائقین کو ایک ملک سے دوسرے ملک لے ہی جاتا ہے۔ ماضی میں پاکستان اور بھارت کے شائقین کرکٹ کسی اور کے خرچے یا اسپانسرشپ کے ذریعے دیگر ممالک میں کرکٹ دیکھنے گئے۔ آسٹریلوی بچے میکس ویٹ کو کوئی اسپانسر نہ ملا تو انہوں نے خود ہی محنت شروع کر دی۔
میکس ویٹ نے چار سال تک اپنے پڑوسیوں کا کچرا اٹھایا اور جیب خرچ سے بھی پیسے اکٹھے کیے۔ اب وہ ایشز سیریز دیکھنے انگلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ 12 سالہ بچے نے نیتھن لائن، اسٹیو اسمتھ، پیٹ کمنز، اسٹیو وا اور جسٹن لینگر سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات کے بعد میکس ویٹ کا کہنا تھا کہ انہیں آسٹریلوی کھلاڑیوں سے مل کر بہت اچھا لگا۔ پوری آسٹریلوی ٹیم کی دستخط شدہ شرٹ میکس ویٹ کو تحفے میں دی گئی۔